ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سدارمیا کو امید، ضمنی انتخابات کے بعد بی جے پی سے ہاتھ نہیں ملائے گی جے ڈی ایس

سدارمیا کو امید، ضمنی انتخابات کے بعد بی جے پی سے ہاتھ نہیں ملائے گی جے ڈی ایس

Mon, 25 Nov 2019 23:39:17    S.O. News Service

بنگلورو،25نومبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) کرناٹک کے سابق وزیر اعلی اور کانگریس لیڈر سدارمیا نے پیر کو سابق ساتھی جنتا دل (سیکولر) کے ضمنی انتخاب کے بعد بی جے پی کے ساتھ جانے کے امکان کو سرے سے خارج کردیا۔انہوں نے یہ تبصرہ ریاست میں وسط مدتی انتخابات اور کانگریس کی جیت کے امکان کو لے کر پوچھے گئے سوال کے جواب میں دیا۔کرناٹک میں کانگریس پارٹی اراکین کے لیڈر سدارمیا نے کہا کہ بی ایس یدی یورپا کی قیادت والی حکومت پانچ دسمبر کو 15 سیٹوں پر ہونے والے ضمنی انتخاب میں ضروری سیٹیں جیتنے میں ناکام رہے گی اور اس استعفیٰ دینا ہوگا۔ہبلی میں صحافیوں سے بات چیت میں سدارمیا نے کہاکہ جنتا دل (ایس) ان (بی جے پی) کی حمایت نہیں کرے گی، اس کا مجھے اعتماد ہے،میں نے اس بارے میں جنتا دل (ایس) سے بات نہیں کی ہے لیکن میں جانتا ہوں،میں نے پہلے جے ڈی ایس میں رہ چکا ہوں۔ انہوں نے یہ بات بی جے پی کی اکثریت سے دور رہنے کی صورت میں جنتا دل (ایس) کے حمایت دینے کے امکان پر کہی۔جنتا دل (ایس) لیڈروں نے اشارہ دیا ہے کہ وہ وسط مدتی انتخابات نہیں چاہتے ہیں اور انہوں نے پہلے ہی واضح کر دیا ہے کہ نو دسمبر کو حکمران بی جے پی کی اکثریت کھونے کی صورت میں پارٹی اپنا رخ طے کرے گی۔سدارمیا نے کہا کہ یہ فطری ہے کہ اگر بی جے پی ضمنی انتخابات میں ضروری سیٹوں پر جیت درج کرنے میں ناکام ہوتی ہے تو انہیں استعفیٰ دینا ہوگا۔

کانگریس لیڈر سے جب پوچھا گیا کہ بی جے پی کو ضروری سیٹیں نہیں ملنے پر کانگریس ایوان میں اکثریت ثابت کرنے کا مطالبہ کرے گی؟ پھر انہوں نے کہاکہ انہیں استعفیٰ دینا ہوگا، ایوان میں دوبارہ اکثریت ثابت کرنے کے لئے ووٹ کیوں ہوگا؟۔قابل ذکر ہے کہ حکمران بی جے پی کو 224 رکنی ایوان میں اکثریت قائم رکھنے کے لئے ضمنی انتخابات میں کم از کم چھ سیٹوں پر جیت درج کرنی ہوگی،دو سیٹیں مسکی اور آر آر نگر اب بھی خالی ہیں۔بی جے پی کی حکومت گرنے کی صورت میں سدارمیا سے وزیر اعلی بننے کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہاکہ کیا میں نے ایسا کہا تھا؟ میں نے ایسا نہیں کہا، میرا خیال ہے کہ وسط مدتی انتخابات ہوگا،اگر وسط مدتی انتخابات ہو گا تو سو فیصد ہم جیت درج کریں گے۔ وسط مدتی انتخابات کے بعد وزیر اعلی بننے کے بارے میں پوچھے جانے پر سدارمیا نے کہا کہ پارٹی قیادت اور پارٹی اراکین اس کا فیصلہ کریں گے۔قابل ذکر ہے کہ سدارمیا کئی مواقع پر وزیر اعلی بننے کی خواہش ظاہرکر چکے ہیں۔یدی یورپا کے تمام 15 سیٹوں پر جیتنے کے دعوے کے بارے میں پوچھ جانے پر سدارمیا نے کہاکہ یدی یورپا یہ جان کر کہ وہ ہارنے والے ہیں تھوڑا پریشان ہیں۔


Share: